تعلیمِ قراٰن عام کرنے والے دعوتِ اسلامی کے
شعبے مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم کے تحت صوبہ خیبرپختونخوا کے ڈویژن مردان میں 3 فروری
2026ء کو ”اجتماعِ شبِ براءت و تقسیمِ
اسناد اجتماع“ کا انعقاد ہوا جس میں اہلِ علاقہ اور سرپرست حضرات بالخصوص
علمائے کرام کی شرکت ہوئی۔
صوبائی ذمہ دار عبد الباسط عطاری نے اس اجتماعِ
پاک میں تلاوت و نعت کے بعد سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے وہاں موجود بچوں
اور اُن کے سرپرستوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا
ذہن دیا۔
آخر میں مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم کے بچوں کو کنزالمدارس بورڈ دعوتِ اسلامی کی جانب سے موصول ہونے والی اسناد اور مکتبۃالمدینہ کی
کتاب ”550 سنتیں اور آداب“ تحفے میں پیش کی گئیں۔اس کے علاوہ سرپرست حضرات
کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور مکتبۃالمدینہ کے مختلف رسائل تحفے میں دیئے گئے۔(رپورٹ: شعبہ مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami