دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم الحمدللہ آنے والی نسلوں کو ایسی معیاری تعلیم (Quality Education) فراہم کر رہا ہے جو شرعی اور معاشرتی حدود کے اندر رہتے ہوئے بچوں کی ہمہ جہت شخصیت سازی میں مؤثر کردار ادا کرتی ہے۔

دارالمدینہ کا مشن ایسے باعمل، دین دار اور پروفیشنل افراد تیار کرنا ہے جو نہ صرف تعلیمی میدان میں کامیاب ہوں بلکہ معاشرے کی اصلاح و تربیت میں بھی نمایاں کردار ادا کریں۔ اسی مقصد کے تحت یہاں تجربہ کار اور تربیت یافتہ اساتذہ (Experienced Teachers) کی زیر نگرانی بچوں کی تعلیمی و اخلاقی تربیت کی جاتی ہے۔

دارالمدینہ میں جدید تعلیمی تقاضوں کے مطابق ایڈوانس لرننگ سسٹم (Advance Learning) اپنایا گیا ہےجہاں معیاری نصاب، جدید تدریسی طریقے اور منظم تعلیمی ماحول بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد دیتے ہیں۔ ادارہ بین الاقوامی معیار کے مطابق Quality Standards کو برقرار رکھتے ہوئے تعلیم و تربیت کا ایک مضبوط نظام فراہم کر رہا ہے۔

یہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت (Tarbiyah) کو خصوصی اہمیت دی جاتی ہےجہاں بچوں کی دینی، اخلاقی اور معاشرتی اقدار پر مسلسل محنت کی جاتی ہے تاکہ وہ اچھے انسان اور بہترین شہری بن سکیں۔ اسی تربیتی نظام کے تحت بچوں کی کردار سازی (Character Building) کو بھی بنیادی ستون کی حیثیت حاصل ہے۔

والدین کی سہولت کے لئے دارالمدینہ میں Parent Management App متعارف کروائی گئی ہے جس کے ذریعے والدین اپنے بچوں کی حاضری، تعلیمی نتائج اور مجموعی پیش رفت سے ہر وقت باخبر رہ سکتے ہیں۔

ہر والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے دین و دنیا دونوں میں کامیاب ہوں، تو دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں اکیڈمک ایئر 2026–27 کے لئے جاری داخلوں سے فائدہ اٹھائیں۔

داخلے کے خواہشمند والدین اپنے قریبی دارالمدینہ کیمپس سے رابطہ کریں یا مزید معلومات کے لئے دارالمدینہ کی ویب سائٹ وزٹ کریں:

www.darulmadinah.net