دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت حیدرآباد و سکھر ڈویژن کے تمام اسٹاف کے لئے 30 جنوری 2026ء  کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن، حیدرآباد میں سہ ماہی ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس میں دینی کام و رمضان عطیات اور شعبے کی بہتری کے حوالے سے کلام کیا گیا۔

اس ٹریننگ سیشن کی ابتدا میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کام اور رمضان عطیات کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔

اسی طرح رکن شعبہ(شعبہ تعلیم جامعۃ المدینہ آن لائن) مولانا عرفان عطاری مدنی نے ”عصر حاضر میں عقائد کی تدریس کے تقاضے“ کے موضوع پر، حیدرآباد کے ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار (جامعۃ المدینہ آن لائن) مولانا عاصم عطاری مدنی نے” آن لائن تدریس میں بچوں کی نفسیات“ کے موضوع پر، رکنِ شعبہ سید انس علی عطاری نے Modern Educational Psychology(جدید تعلیمی نفسیات) کے موضوع پر مدرسین و شفٹ تعلیمی ذمہ داران کی رہنمائی کی جبکہ ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار مولانا غوث علی عطاری مدنی نے Teachers Master file کے موضوع پر مدرسین کی ذہن سازی کی ۔

آخر میں نگران شعبہ جات مولانا یاسر رضا عطاری مدنی اور مولانا سید غلام الیاس عطاری مدنی نے سیشن میں شریک اسلامی بھائیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔(رپورٹ: احمد رضا عطاری شفٹ ناظم شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)