17 ستمبر 2026ء کوعاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز ( شفٹ مدنی 2) کے مدرسین
کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
مدنی مشورے میں ڈویژن تعلیمی امور کے ذمہ دار مولانا
محمد آصف عطاری مدنی نے مدرسین کو متعدد
اہم نکات فراہم کیےجن میں سے بعض یہ ہیں:٭قوتِ برداشت٭تدریسی کمیوں
پر دفاعی سوچ اور ترقی والی سوچ کے درمیان فرق٭اصلاح کے پیشہ ورانہ انداز
اور پیشہ ور مدرس بننے کے فارمولے ۔
علاوہ ازیں مولانا محمد آصف عطاری مدنی نے نماز ڈے، اپڈیٹ شدہ قاعدہ کی پریزینٹیشن
اور اکیڈمی کے دیگر اہم امور پر گفتگو کی نیز اسلامی بھائیوں کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔
نشست کے اختتام پر وہاں موجود تمام مدرسین نے تعلیمی و تدریسی کاموں میں مزید بہتری لانے
کے لیے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:مولانا
وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
Dawateislami