گنبدِ خضریٰ وہاڑی برانچ فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز کا ماہانہ مدنی مشورہ
20 ستمبر 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت ملتان ڈویژن، پنجاب کی گنبدِ
خضریٰ وہاڑی برانچ کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مدرسین اور ذمہ
داران نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار مولانا
محمد آصف عطاری مدنی نے مختلف اہم نکات پر حاضرین کی رہنمائی کی جن میں سے بعض یہ
ہیں:٭ قوتِ برداشت٭تدریسی کمیوں میں دفاعی سوچ اور ترقی والی سوچ کے فرق٭اصلاح پر
وضاحت کے پروفیشنل انداز اور پیشہ ور بننے کے فارمولے ۔
اس کے
علاوہ تعلیمی
امور ذمہ دار مولانا محمد آصف عطاری مدنی نے نماز ڈے اور اپڈیٹ قاعدہ پریزینٹیشن
کے حوالے سے چند اہم باتیں بتائیں اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
بعدازاں مولانا محمد آصف عطاری مدنی نے اسلامی
بھائیوں کے سوالات کے جوابات دیے اور شرکا نے مختلف دینی و تعلیمی کاموں کے حوالے
سے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:مولانا
وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
Dawateislami