19 محرم الحرام, 1447 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت شیخوپورہ ڈویژن کے علاقے قلعہ ستار شاہ میں قائم مدرسۃالمدینہ
فیضانِ قراٰن (رہائشی) میں 11 جولائی 2025ء کو مختلف سطح کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کی حاضری ہوئی۔
نگرانِ شعبہ مدرسۃالمدینہ رہائشی فلک شیر عطاری
نے مدرسۃالمدینہ کا وزٹ کرتے ہوئے تعلیمی و انتظامی معاملات کا جائزہ لیا نیز وہاں موجود بچوں کے درمیان سیکھنے سکھانےکا
حلقہ بھی لگایا جس میں انہوں نے بچوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے مدرسۃالمدینہ کے
مدرسین اور ناظم صاحب کے ہمراہ مدنی مشورہ کیا جس میں انہوں نے دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں میں بہتری لانےکا ذہن دیا۔(رپورٹ: شعبہ مدرسۃالمدینہ رہائشی
، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)