21 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 22 جون 2022ء بروز
بدھ پنجاب پاکستان کے ٹاؤن مری ضلع راولپنڈی میں قائم
مدرسۃ المدینہ رہائشی میں بچوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایاگیا جس
میں مدرسے ناظم اور مدرسین سمیت دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔
اس حلقے میں نگرانِ شعبہ مدرسۃ المدینہ رہائشی
فلک شیر عطاری نے بچوں کی دینی، اخلاقی اور تعلیمی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے
مختلف موضوعات پر کلام کیا ۔
اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے مدرسۃ المدینہ
رہائشی کے اسٹاف کے ہمراہ میٹنگ کی جس میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں اور
مدرسے کو خود کفیل کرنے متعلق مشاورت کا سلسلہ رہا۔(رپورٹ:شعبہ مدرسۃ المدینہ رہائشی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)