صوبۂ بلوچستان کے سوئی ٹاؤن ضلع ڈیرہ بگٹی میں
قائم مدرسۃ المدینہ رہائشی بوائز کا دورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 19 مئی 2022ء بروز جمعرات مدرسہ جائزہ کے
سلسلے میں صوبۂ بلوچستان کے سوئی ٹاؤن ضلع ڈیرہ بگٹی میں قائم مدرسۃ المدینہ
رہائشی بوائز کا دورہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان
سطح کے ذمہ دار و نگرانِ شعبہ فلک شیر عطاری نے مدرسۃ المددینہ رہائشی بوائز کے
مدرسین سمیت عملے کے دیگر اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کیا جس میں دعوتِ اسلامی
کے 12 دینی کاموں اور خودکفالت کے متعلق اہم نکات پر گفتگو ہوئی۔
آخر میں مدرسۃا لمدینہ
رہائشی بوائز کے طلبہ کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ
شعبہ نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی، اخلاقی اور تعلیمی اعتبار سے تربیت کی۔(رپورٹ:شعبہ
مدرسۃ المدینہ رہائشی بوائز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)