شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت  ڈسٹرکٹ میانوالی میں ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور تحصیل ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری اور صوبائی ذمہ دار محمد اقبال عطاری نے شعبے کے متعلق چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا نیز فیضانِ صحابیات اور 12 دینی کام کی کارکردگی پر مشاورت کی جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ:محمد علی عطاری شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں صوبہ پنجاب آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)