شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے تحت27 نومبر2023ء کو نگران شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں غلام الیاس عطاری  نے جی 10 اسلام آباد کا وزٹ کیا اور فیضان صحابیات کے کاموں کا جائزہ لیا جبکہ وہاں موجود اسلام آباد سٹی معاونت ذمہ دار حاجی فضل حق عطاری اور اسلام آباد فنانس ذمہ دار محمد عمران عطاری سے ملاقات کی اور آئندہ کے اہداف کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ماہ دسمبر میں افتتاح کے حوالے سے مشورہ کیا ۔( کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری)


شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے تحت26 نومبر2023ء کو مظفرآباد ڈویژن کشمیر  میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران کشمیر مشاورت سید جنید عطاری، ذیلی شعبہ پاکستان ذمہ دار فیضان صحابیات حماد عطاری، ڈسٹرکٹ مظفرآباد نگران اور ڈویژن معاونت ذمہ دار نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں نگران شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں غلام الیاس عطاری نے فیضان صحابیات کے مقام کی تبدیلی، اسلامی بہنوں کا دینی کام بڑھانے میں معاونت، ذمہ داران کا 100 فیصد تقرر مکمل کرنے،ہر دوسرے ماہ فیضان صحابیات میں کورس کرنے والی اسلامی بہنوں کے لرننگ سیشن کا انعقاد کرنے اورآئندہ کے اہداف کے متعلق گفتگو کی۔ کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری)


شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے تحت ہجیرہ پونچھ ڈویژن کشمیر25 نومبر2023ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن معاونت ذمہ دار نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں نگران شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں غلام الیاس عطاری نے فیضان صحابیات کا قیام، اسلامی بہنوں کا دینی کام بڑھانے میں معاونت، تقرر مکمل کرنے، ٹیلی فونک مشورے کرنے پر مشاورت اور آئندہ کے اہداف کے متعلق گفتگو کی۔( کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری)


شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ کوٹ جیمل آزاد کشمیر میں 24 نومبر2023 ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں  ڈویژن معاونت ذمہ دار محمد اسلم عطاری، ڈسٹرکٹ نگران ، تحصیل معاونت ذمہ داراور تحصیل نگران سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں نگران شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں غلام الیاس عطاری فیضان صحابیات کا قیام اور اسلامی بہنوں کا دینی کام بڑھانے میں معاونت کرنے کے متعلق گفتگو کی نیز اسلامی بہنوں کا لرننگ سیشن کروانے پر مشاورت کی ۔( کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری) 


شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ گجرات میں 23 نومبر2023ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران محمد اقبال عطاری، ڈسٹرکٹ نگران، ڈویژن معاونت ذمہ دار، ناظم الامور فیضان صحابیات، صوبائی معاونت ذمہ دار عبدالماجد عطاری نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں نگران شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں غلام الیاس عطاری نے فنانس ڈیپارٹمنٹ، گلی گلی مدرسۃالمدینہ گرلز، ڈونیشن بکس کی کارکردگی اور شعبے میں بہتری کے متعلق گفتگو کی نیز2 دن کے لرننگ سیشن پر مشاورت کے ساتھ ساتھ گجرات میں ماہ جنوری 2024 کو ہونے والے فیضان صحابیات کی افتتاحی تقریب رکھنے پر مشاورت کی مدنی مشورے کے بعد ہفتہ وار اجتماع میں معاونت برائے اسلامی بہنیں کا مکتب بھی لگایاگیا ۔( کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری)


20 نومبر 2023ء کو شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے فاضل پور میں نئے قائم ہونےوالے فیضانِ صحابیات کا وزٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل نگران، مقامی ذمہ داران اور صوبائی ذمہ دار عبدالماجد عطاری کے درمیان مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری نے فیضانِ صحابیات کی آبادکاری پر پر کلام کیا۔

اس دوران نگرانِ شعبہ نے فیضانِ صحابیات میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع شروع کروانے اور ماہِ نومبر میں ہی فیضانِ صحابیات کی افتتاحی تقریب منعقد کرنے پر مشاورت کی نیز دیگر دینی کاموں کے حوالے سے اہداف بھی دیئے جس پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں (دعوتِ اسلامی) کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 20 نومبر 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ راجن پور، صوبہ پنجاب میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں تحصیل سطح کے ذمہ دار، نگران اور صوبائی ذمہ دار عبد الماجد عطاری نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کی ابتدا میں نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری نے فیضانِ صحابیات کی آباد کاری کرنےاور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کا بستہ (اسٹال) لگانے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے مدنی مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں آئندہ کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

بستی کوتوال،  چوک کمہاراں والا ملتان میں 19 نومبر 2023ء کو شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں یوسی نگران، صوبائی ذمہ دار عبد الماجد عطاری اور مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معلوما ت کے مطابق نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری نے فیضانِ صحابیات کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اس کی آباد کاری پر کلام کیا نیز روحانی علاج کے بستے کا افتتاح کرنے اور شارٹ کورسز کے اجراء کے حوالے سے مشاورت کی۔

نگرانِ شعبہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو آئندہ کے اہداف دیتے ہوئے فیضانِ صحابیات میں اسلامی بہنوں کے دینی کام بڑھانے پر اُن کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

ملتان کے علاقے محمد پورہ میں قائم فیضانِ صحابیات میں 18 نومبر 2023ء کو شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران سادات عطاری، نگرانِ شعبہ محمد الیاس قریشی عطاری اور صوبائی ذمہ دار عبد الماجد عطاری نے شرکت کی۔

شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ابوماجد مولانا حاجی محمد شاہدعطاری مدنی نے فیضانِ صحابیات کی تعداد میں اضافہ کرنے، گلی گلی مدرسۃ المدینہ گرلز کی پلاننگ کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے فیضانِ صحابیات میں اسلامی بہنوں کے دینی کام کو بڑھانے کے حوالے سے مشاورت کی اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو آئندہ کے اہداف دیئے۔(رپورٹ: غلام الیاس عطاری نگران شعبہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی  کے معاونت برائے اسلامی بہنیں ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام 11 نومبر2023ء کو حویلیاں ڈویژن ہزارہ میں مدنی مشورہ منعقد تھا جس میں ڈویژن نگران اور ڈویژن ذمہ دار معاونت برائے اسلامی بہنیں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں فیضان صحابیات میں اسلامی بہنوں کا دینی کام بڑھانے کے حوالے سے مشاورت ہوئی جس میں نگران مجلس غلام الیاس عطاری نے فیضان صحابیات کی تعداد میں اضافہ، گلی گلی مدرسۃالمدینہ گرلز کی پلاننگ اور معاونت ذمہ داران کے دینی کام اور آئندہ کے اہداف پر گفتگو کی۔(رپورٹ :رمضان رضا عطاری)


شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ انصاری چوک، ملتان میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبے کے ٹاؤن، سٹی اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں ذمہ دار عبد الماجد عطاری نے فیضانِ صحابیات کی خود کفالت پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کی نیز معاونت ذمہ داران کے دینی کام اور آئندہ کے اہداف پر گفتگو کی۔

دورانِ گفتگو ذمہ دار اسلامی بھائی نے فیضانِ صحابیات میں اسلامی بہنوں کا دینی کام بڑھانے کے حوالے سے مشاورت کی جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ: غلام الیاس عطاری، نگران شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


بیراج روڈ سکھر میں 23اکتوبر2023 ء کوفیضان صحابیات میں اسلامی بہنوں کا دینی کام بڑھانے کے حوالے سےمدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اور ڈویژن معاونت ذمہ دار اسلامی بہنیں کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران مجلس غلام الیاس عطاری نے شعبے کے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اسلامی بہنوں میں دینی کام بڑھانے کے حوالے سے نکات بتائے جس میں بالخصوص فیضان صحابیات کے متعلق گفتگو ہوئی۔(کا نٹینٹ:رمضان رضا عطاری)