5 ربیع الاوّل, 1447 ہجری
لودھراں ڈسٹرکٹ
میں میٹنگ، صوبائی، ڈسٹرکٹ اور تحصیل ذمہ داران کی شرکت
Sat, 10 May , 2025
112 days ago
شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے
تحت 7 مئی 2025ء کو لودھراں ڈسٹرکٹ میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں صوبائی، ڈسٹرکٹ اور تحصیل ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
میٹنگ کے دوران اسلامی بھائیوں سے مشاورت
کرتےہوئے صوبائی ذمہ دار اقبال عطاری نے شعبے کی ماہانہ کارکردگی ، پیشگی و عملی
شیڈول اور قربانی کی کھالوں کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کو اہداف دیئے۔
اسی طرح صوبائی ذمہ دار نے عشر، گلی گلی
مدرسۃالمدینہ، مدرسۃالمدینہ بالغات اور روحانی علاج کے بستوں پر تبادلۂ خیال کیا
جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ: محمد علی شعبہ
معاونت برائےا سلامی بہنیں صوبہ پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)