اوکاڑہ، پنجاب میں قائم  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 2 جون 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں ڈویژن کے ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

مدنی مشورے کے دوران ڈسٹرکٹ اوکاڑہ کے نگران نے شعبے کے متعلق کلام کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کو بڑھانے اور ذمہ دار کا تقرر کرنے کے حوالے سے مشاورت کی۔(رپورٹ: شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

صوبہ سندھ کے شہر شکارپور میں قائم فیضانِ صحابیات میں 26 مئی 2025ء کو شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

اس موقع پر پاکستان سطح کے سوسائٹی ذمہ دار محمد خلیل عطاری نے ابتداءً گلی گلی مدرسۃالمدینہ و فیضانِ صحابیات کا آغاز کرنے اور ہفتہ وار اجتماع شروع کروانے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔

اسی طرح ذمہ دار محمد خلیل عطاری نے شعبے میں ترقی کیسے کرنی ہے اور شعبے کے دینی کام کو مزید بڑھانے کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بعدازاں پاکستان سطح کے ذمہ دار محمد خلیل عطاری نے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ فیضانِ صحابیات کا وزٹ کیا۔(رپورٹ: محمد شفیق عطاری ، شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


26 مئی 2025ء کو لاڑکانہ، سندھ میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران، ڈسٹرکٹ نگران اور شعبے کے دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں پاکستان سطح کے سوسائٹی ذمہ دار محمد خلیل عطاری نے مختلف موضوعات پر کلام کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

موضوعات:٭گلی گلی مدرسۃالمدینہ کا آغاز٭فیضانِ صحابیات کا آغاز٭ہفتہ وار اجتماع شروع کروانا۔

علاوہ ازیں ذمہ دار محمد خلیل عطاری نے شعبے میں ترقی کیسے کرنی ہے؟ اور شعبے کے دینی کام کو کیسے بڑھانا ہے؟ اس حوالے سے مشاورت کی جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

اس موقع پر لاڑکانہ، سندھ کے ڈویژن نگران سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد شفیق عطاری ، شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 26 مئی 2025ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سکھر میں ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی جس میں ذمہ داران و محارم اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

شعبےکے صوبائی ذمہ دار محمد شفیق عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے میں ترقی کیسے کرنی ہے؟ اور شعبے کے دینی کاموں کو کیسے بڑھانا ہے؟ اس پر شرکا کی رہنمائی کی۔

اس کے علاوہ صوبائی ذمہ دار نے مختلف نکات پر اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی جن میں سے بعض یہ ہیں:٭گلی گلی مدرسۃالمدینہ کا آغاز٭فیضانِ صحابیات کا آغاز٭ہفتہ وار اجتماع شروع کروانا۔(رپورٹ: محمد شفیق عطاری ، شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


مورخہ 26 مئی 2025ء کو سکھر میں موجود دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں ٹاؤن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران اور محارم اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

شعبے کے متعلق کلام کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شعبہ گلی گلی مدرسۃالمدینہ اور فیضانِ صحابیات کا آغاز کرنے پر تبادلۂ خیال کیا جبکہ ہفتہ وار اجتماع شروع کرنے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی گئی۔

مزید شعبے میں ترقی کیسے کرنی ہے؟ اور شعبے کے دینی کاموں کو کیسے بڑھانا ہے؟ اس پرمشاورت کرتے ہوئے تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔اس موقع پر سکھر کے ڈویژن نگران نے مختلف امور پر اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی۔(رپورٹ: محمد شفیق عطاری ، شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

حیدرآباد میٹروپولیٹن، پاکستان میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت 28 مئی 2025ء کو  مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیاجس کا مقصد شعبے میں ترقی کی جانب قدم بڑھانا اور دینی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے لئے اقدامات کرنا تھا۔

اس موقع پر نگرانِ حیدرآباد میٹروپولیٹن نے مختلف نکات پر کلام کیا جن میں گلی گلی مدرسہ شروع کرنے، فیضان صحابیات کا آغاز کرنے اور ہفتہ وار اجتماعات کو فعال بنانے پر مشاورت ہوئی۔

حاضرین میں صوبائی ڈویژن اور ٹاؤن ذمہ دار اسلامی بھائی شامل تھے جنہوں نے اپنی ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے انجام دینے اور دینی کاموں میں مزید ترقی لانے کے عزم کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد شفیق عطاری شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

27 مئی 2025ء کو شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے شہر حیدرآباد  میں شعبے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس کا مقصد شعبے کے دینی کاموں میں ترقی لانا اور نئے منصوبے شروع کرنا تھا۔

اس مدنی مشورے میں پاکستان سطح کے سوسائٹی ذمہ دار خلیل عطاری نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی جن کی تفصیل یہ ہے:٭ گلی گلی مدرسہ شروع کرنا٭فیضانِ صحابیات کا آغاز کرنا٭ ہفتہ وار اجتماعات کو فعال بنانا۔ (رپورٹ: محمد شفیق عطاری شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت 27 مئی 2025ء کو پاکستان کے شہر نوابشاہ  میں شعبے کے ڈسٹرکٹ نگران و ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس کا مقصد شعبے میں ترقی کے لئے دینی کاموں کو مزید بڑھانا اور نئے منصوبے شروع کرنا تھا۔

اس دوران پاکستان سطح کے سوسائٹی ذمہ دار خلیل عطاری نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی جن میں گلی گلی مدرسہ شروع کرنے، فیضان صحابیات کا آغاز کرنے اور ہفتہ وار اجتماعات کو فعال بنانے پر زور دیا گیا۔ (رپورٹ: محمد شفیق عطاری شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


26 مئی 2025ء کو بالخصوص شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے دینی کاموں اور بالعموم دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے فیصل آباد، پنجاب کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی و ڈویژن ذمہ داران اور نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری کی شرکت ہوئی۔

ابتداءً دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری نے مختلف موضوعات پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

موضوعات کی تفصیل:٭عشر٭رمضان ڈونیشن٭اعتکاف کارکردگی٭فیضانِ صحابیات٭قربانی کی کھالیں٭قربانی کے جانور اور گودام۔

اسی دوران رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں کے حوالے سے بھی کلام کیا اور اسلامی بھائیوں کو ان میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد علی عطاری شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں صوبہ پنجاب آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

راولپنڈی سٹی، پنجاب میں  21 مئی 2025ء کو شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت صوبائی وسٹی ذمہ داران اور نگرانِ شعبہ سمیت نگرانِ ڈویژن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف دینی کاموں پر مشاورت ہوئی۔

نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری اور صوبائی ذمہ دار اقبال عطاری نے شعبے کے دینی کاموں پر گفتگو کرتے ہوئے گلی گلی مدرسۃالمدینہ، روحانی علاج بستہ اور فیضانِ صحابیات کے متعلق کلام کیا۔

مذکورہ موضوعات کا مقصد شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانا اور دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی ایکٹیویٹیز کا جائزہ لینا تھا۔(رپورٹ: محمد علی شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں صوبہ پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ڈسٹرکٹ جہلم  میں 18 مئی 2025ء کو شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کے سلسلے میں ایک مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ نگران و ذمہ دار سمیت تحصیل ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

اس سلسلے میں صوبائی ذمہ دار اقبال عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف موضوعات سے روشناس کروایا جن میں سے بعض یہ ہیں: ٭ شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ ٭شعبہ روحانی علاج بستہ للبنات٭فیضانِ صحابیات۔

صوبائی ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد علی شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں صوبہ پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گجرات ڈویژن، پنجاب میں 17 مئی 2025ء کو شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت ڈسٹرکٹ و ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس کا مقصد دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی سرگرمیوں کا جائزہ لینا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں صوبائی ذمہ دار محمد اقبال عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے دینی کاموں کے متعلق کلام کرتے ہوئے درج ذیل اہم موضوعات پر گفتگو کی۔

موضوعات:٭ شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ٭شعبہ روحانی علاج بستہ للبنات٭شعبہ فیضانِ صحابیات۔

ان موضوعات کا مقصد مدنی مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی دینی کاموں کے حوالے سے رہنمائی کرنا اور انہیں دینی کاموں کے بارے میں آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ اُن پر عمل کرنے کی ترغیب دلانا تھا۔(رپورٹ:محمد علی شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں صوبہ پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)