شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے تحت9 مئی 2024ء بروز  جمعرات پنجاب کے شہر ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اور ڈسٹرکٹ نگران سمیت ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے شرکت کی ۔

مشورے میں نگران شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں غلام الیاس عطاری اور ڈویژن نگران سادات عطاری نے حاضرین کو یکم جون 2024سے شروع ہونے والے 30دن کے معلمہ مدنی کورس کی ترغیب دلاتے ہوئے گلی گلی مدرستہ المدینہ اور بالغات مزید بڑھانے کے متعلق مدنی پھول دیئے جبکہ فیضان صحابیات مزید بنانے کے اہداف دیئے اور عشر کے حوالے سے ذہن دیا ۔(پورٹ:محمد علی رفیق عطاری (شعبہ معاونت آفس ذمہ دار )،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری )


شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے تحت 8 مئی 2024ء بروز  بدھ صوبائی ذمہ دار عبدالماجد عطاری نے راولپنڈی فیضان صحابیات کا وزٹ کیا جہاں فیضان صحابیات کا جائزہ لیتے ہوئے ناظم الامور اور بواب اسلامی بھائیوں کا مشورہ کیا جس میں عبدالماجد عطاری نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا اور کار کردگی بہتر سے بہتر کرنے کے متعلق اہم نکات بیان کیے ۔(پورٹ:محمد علی رفیق عطاری (شعبہ معاونت آفس ذمہ دار )،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری )


شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے تحت  لاہور میں 6مئی بروزپیر2024ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں یوسی تا ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں نے پردے میں رہتے ہوئے شرکت کی۔

رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری نے کامیابی کے 3اصول بیان فرماتے ہوئے 8دینی کاموں کو بڑھانے ذیلی سے ڈویژن تک کا تقرری اسٹرکچر ،گلی گلی مدرستہ المدینہ بالغات بڑھانے،مدنی مشورہ کرنے کا مقصد کیا ہونا چاہیئے، شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے ذمہ دران کو مدنی پھول بتانے اور مدنی مشورے کی تیاری کا انداز کیسا ہونا چاہیئے جیسے کئی امور کے متعلق گفتگو کی۔

رکنِ شوریٰ نے یکم جون 2024ءسے ہونے والے 30دن کے معلمہ مدنی کورس کی ترغیب دلائی جبکہ لاہور ڈویژن کے دینی کاموں کو بڑھانے پر نگران شعبہ غلام الیاس عطاری اور عبدالماجد عطاری کے ہمراہ مدنی مشورہ کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:محمد علی رفیق شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں ،کانٹینٹ: شعیب احمد عطاری )


پنجاب  پاکستان کے علاقے محمد پورہ، ملتان میں موجود فیضانِ صحابیات میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت 4 مئی 2024ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں ملتان سٹی و ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے پردے میں رہتے ہوئے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔

مدنی مشورے کی ابتدا میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد سلیم عطاری نے آڈیو لنک کے ذریعے بیان کیا جس میں انہوں نے ہر یوسی میں مدنی قاعدہ کورس کروانے اور گلی گلی مدرسۃ المدینہ کی تعداد بڑھانے کا ہدف دیا۔

اسی طرح رکنِ شوریٰ حاجی قاری محمد سلیم عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی ذہن سازی کی اور انہیں دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: غلام الیاس عطاری نگران شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پاکستان کے شہر اوکاڑہ میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ معاونت برائے سلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت ڈویژن ساہیوال کے مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکپتن ڈسٹرکٹ ذمہ دار، تحصیل ذمہ دار، سب تحصیل ذمہ دار اور اوکاڑہ تحصیل نگران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کے دوران شعبے کے صوبائی ذمہ دار عبد الماجد عطاری اور شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ کے پاکستان سطح ذمہ دار مولانا جہانزیب عطاری مدنی نے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور ان میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔

بعدازاں تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے 8 دینی کاموں کو بڑھانے، ہر تحصیل میں فیضانِ صحابیات بنانے، گلی گلی مدرسۃ المدینہ بالغات شروع کروانے اور سوسائٹیز و اطراف میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع شروع کروانے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔( رپورٹ: قاری عباس علی عطاری ڈسٹرکٹ اوکاڑہ، شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے فیضان صحابیات میں 2مئی 2024ء کو ڈویژن فیصل آباد شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

اس مدنی مشورے میں رکنِ شوریٰ مولانا ابوماجد حاجی محمد شاہد عطاری کے معاون مولانا محمد جہانزیب عطاری مدنی اور صوبائی و پاکستان سطح کے ذمہ دار عبد الماجد عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور تقرری مکمل کرنے نیز گلی گلی مدرسۃالمدینہ کی تعداد میں اضافہ کرنے کے حوالے سےذمہ داران کی ذہن سازی کی۔

اسی طرح ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شعبہ قراٰن ٹیچر ٹریننگ کورس کے تحت 01 جون 2024ء سے شروع ہونے والے ”مدنی قاعدہ کورس“ کے متعلق بریفنگ دی جبکہ اسلامی بھائیوں کے درمیان دینی کاموں کے متعلق سوالات و جوابات کا بھی سلسلہ ہوا۔( رپورٹ: شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت انصاری چوک ملتان میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں (پاکستان) کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی شعبہ جات کے ذمہ داران اور صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں سے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے جبکہ شعبہ قراٰن ٹیچر ٹریننگ کورسز کے تحت یکم جون 2024ء سے ہونے والے کورسز کے حوالےسے ترغیب دلائی۔

رکنِ شوریٰ کے مدنی پھولوں کے مطابق یکم جون 2024ء سے ہونے والے 2 گھنٹے کامدنی قاعدہ کورس پاکستان کے ہر یوسی میں منعقد کیا جائے گا جس پر اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی نیتیں پیش کیں۔ ( رپورٹ: مولانا جہانزیب عطاری مدنی، معاون رکنِ شوریٰ ابوماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


29 اپریل 2024ء بروز پیر مظفر گڑھ کی ڈویژن ڈی جی خان میں  ڈویژن ڈی جی خان کے ڈسٹرکٹ اور مظفر گڑھ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان شعبہ ذمہ دار گلی گلی مدرسۃ المدینہ مولاناابومعاویہ جہانزیب عطاری مدنی اورپنجاب صوبائی ذمہ د ار شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں ابوبلال عبدالماجد عطاری نے شرکا کی تربیت فرمائی۔

اس موقع پر شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں اور شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ کے تحت ہونے والے کاموں کا جائزہ لیا گیا اور ان شعبہ جات کے کاموں کو مزید بڑھانے کے تعلق سے گفتگو ہوئی ۔

اس کے علاوہ یکم جون 2024 ء سے شعبہ قرآن ٹیچر ٹریننگ کورس کے تحت شروع ہونے والے 30 دن کے کورس فی یوسی کروانے کا ذہن دیا گیا ۔ اس موقع پرشرکا کو گھر گھر مدرسۃ المدینہ شروع کرنے کا ذہن دیتے ہوئے اہداف لئے گئے۔ 


6 مارچ 2024ء کو سکھر ڈویژن میں  شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کی جانب سے مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں لاڑکانہ ڈویژن کے ذمہ د ار اسلامی بھائی شریک ہوئے ۔

مدنی مشورے میں رکن شوری ابو ماجد مولانا حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے شرکا کی شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے ٹریننگ کی جس میں گلی گلی مدرسۃالمدینہ اور مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا نیز انہیں 12 نئے مدارس شروع کرنے اور رمضان المبارک کے بعد 6 مقامات پر کورسز کروانے کا ہدف بھی دیا۔

اس کے علاوہ رکن شوریٰ نے مدنی عطیات جمع کرنے کی ترغیب دلائی اور اسلامی بھائیوں کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ (رپورٹ:مولانا جہانزیب عطاری مدنی معاون رکن شوریٰ مولانا شاہد عطاری مدنی،، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ   معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے حوالےسے 4 مارچ 2024ء کو مدرسۃالمدینہ اشاعت الاسلام خانیوال روڈ ملتان میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران شعبہ غلام الیاس عطاری، نگران ڈویژن مشاورت سادات عطاری سمیت شعبے کے دیگر اسلامی بھائیوں نے براہِ راست جبکہ ذیلی تا ملتان ڈویژن کی اسلامی بہنوں نے پردے میں شرکت کی۔

مدنی مشورے میں رکن شوری ابو ماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی اور رکن شوریٰ قاری سلیم عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں گلی گلی مدرسۃالمدینہ اور مدرسۃالمدینہ بالغات کے حوالے سے آئندہ کے اہداف دیئے نیز رمضان المبارک میں ختم قرآن اجتماعات کرنے کے تعلق سے رہنمائی کی اور ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن بھی دیا۔(رپورٹ: غلام الیاس عطاری نگران مجلس، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ  معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 3 مارچ 2024ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں رکن شوریٰ ابو ماجد حاجی محمد شاہد مدنی عطاری ،نگران مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں اور صوبائی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے معاونت برائے اسلامی بہنوں کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں گلی گلی مدرسۃ المدینہ کی تعداد میں اضافہ کرنے کا ہدف دیا نیز رمضان عطیات ،رسید بکس ، زکوۃ بروشرزاوردیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی جن پر نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کو قیمتی مدنی پھولوں سے بھی نوازا۔(رپورٹ: عبد الخالق عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


29 فروری    2024ء کو کوہاٹ ڈویژن میں دعوت اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے نگران و ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

رکن مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں مولانا محمد جہانزیب عطاری مدنی نے شعبے کے حوالے سے اپڈیٹ بتائی نیز گلی گلی مدرسۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھانے کے تعلق سے نکات بتائے۔

علاوہ ازیں فرض علوم پر مشتمل کورسز کے بارے میں گفتگو ہوئی اور عید کے بعد کوہاٹ میں 2 کورسز کروانے کا ہدف طے کیا گیا۔(رپورٹ : مولانا جہانزیب عطاری مدنی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )