ڈویژن فیصل آباد میں 27 جولائی 2025ء کو شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ فیضان صحابیات کے ناظم الامور اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پنجاب اور کشمیر سطح کے ناظمین نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کے دوران شعبے کے نگران غلام الیاس عطاری اور شعبہ فیضانِ صحابیات کے پاکستان سطح ذمہ دار حماد عطاری نے شعبےکے مختلف دینی کاموں کا جائزہ لیا اور اُن میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی۔

اسی طرح فیضانِ صحابیات کے انتظامی امور، ماہانہ کارکردگی اور بواب کی رہائش کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال کیا گیا جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ: محمد علی عطاری شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں صوبہ پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)