22 جولائی 2025ء کو شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت  ڈویژن فیصل آباد، پنجاب میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن، ڈسٹرکٹ، سٹی، تحصیل اور ٹاؤن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری اور صوبائی ذمہ دار محمد اقبال عطاری نے اسلامی بہنوں کے دینی کام کو مضبوط کرنے کی پلاننگ پر گفتگو کی اور ذمہ داران کو یوسیز میں ورکنگ کے اہداف دیئے۔

اسی طرح نگرانِ شعبہ اور صوبائی ذمہ دار نے نگرانِ شوریٰ کے ایونٹ کی تیاری کے بارے میں تبادلۂ خیال کیانیز دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کی ترغیب بھی دلائی۔ (رپورٹ: محمد علی عطاری شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں صوبہ پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)