6 صفر المظفر, 1447 ہجری
لاڑکانہ شہر میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے ذمہ داران کا
مدنی مشورہ
Thu, 31 Jul , 2025
yesterday
صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں قائم دعوتِ اسلامی
کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت 24 جولائی
2025ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اور دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
مدنی مشورے میں صوبائی ذمہ دار محمد شفیق عطاری
نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو گلی گلی مدرسۃالمدینہ اور فیضانِ صحابیات کا آغاز کرنے نیز ہفتہ وار
اجتماعات شروع کروانے کے حوالے سے گفتگو کی۔