12 جمادی الاولٰی, 1447 ہجری   
                
                
									
																				ملتان، پنجاب میں ڈسٹرکٹ و تحصیل ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کا مدنی مشورہ
										
									
								
                                								
									
									
																											Sat, 14 Jun , 2025
									
                                
																
								143 days ago
								
								
								
							دعوتِ اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں
کے دینی کاموں کا فالو اپ لینے اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے 12 جون
2025ء کو ملتان، پنجاب میں ڈسٹرکٹ و تحصیل ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
ہوا۔
اس موقع پر نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری اور
صوبائی ذمہ دار محمد اقبال عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے جن نکات پر
مشاورت کی اُن میں سے بعض یہ ہیں:٭ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع٭گلی گلی
مدرسۃالمدینہ٭مدرسۃالمدینہ بالغات ٭فیضانِ صحابیات۔
علاوہ ازیں نگرانِ شعبہ نے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کی 12 دینی کاموں کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔(رپورٹ: محمد علی شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں صوبہ پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
            Dawateislami