دعوتِ اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت پچھلے دنوں ڈویژن گجرات، پنجاب  میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ و تحصیل ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

ڈسٹرکٹ ذمہ دار بشیر عطاری نے شعبے کے متعلق کلام کرتے ہوئے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا نیز 26 اگست 2025ء کو ہونے والے اجتماع کی تیاری کرنے اور اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔(رپورٹ: محمد علی عطاری شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں صوبہ پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)