شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت 20 اگست 2025ء کو  جیکب آباد میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں ڈسٹرکٹ نگران، تحصیل نگران، ٹاؤن نگران اور ڈویژن نگران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

صوبائی ذمہ دار محمد شفیق عطاری نے شعبے کے متعلق کلام کرتے ہوئے 26 اگست 2025ء کواسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع کے حوالے سے مشاورت کی جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری سلمہ الباری بذریعہ آڈیو لنک سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔(رپورٹ: محمد نوید عطا ری صوبائی آفس ذمہ دار شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)