4 اگست 2025ء کو شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت ایک میٹنگ ہوئی جس میں صوبائی، ٹاؤن اور ڈسٹرکٹ کراچی سٹی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے  شرکت کی۔

نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری نے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فیضانِ صحابیات کی آباد کاری پر مشاورت کی اور 26 اگست 2025ء کو ہونے والے اجتماع کی تیاری کا جائزہ لیا۔

آخر میں نگرانِ شعبہ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد علی عطاری شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں صوبہ پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)