شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت 16 جون 2026ء کو   شیخو پورہ ڈویژن، ضلع قصور میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن، ڈسٹرکٹ و تحصیل ذمہ داران اور محارم اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دار محمد اقبال عطاری نے یوسی سطح پر ہدف کی تقرری، گلی گلی مدرسۃ المدینہ، مدرسۃالمدینہ بالغات، ہفتہ وار اجتماعات میں اضافہ کرنے، عشر کے اہداف ، فیضانِ صحابیات، رہائشی کورسز میں داخلوں کا ہدف، ایک ماہ اور تین دن کے قافلوں کا ہدف نیز ہر ماہ دو محارم حلقے کے حوالے سے گفتگو کی۔ (رپورٹ: محمد علی عطاری شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں صوبہ پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت 10 جون 2026ء کو   بہاولپور ڈویژن، ضلع رحیم یار خان میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن، ڈسٹرکٹ و تحصیل ذمہ داران اور محارم اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دار محمد اقبال عطاری نے یوسی سطح پر ہدف کی تقرری، گلی گلی مدرسۃ المدینہ، مدرسۃالمدینہ بالغات، ہفتہ وار اجتماعات میں اضافہ کرنے، عشر کے اہداف ، فیضانِ صحابیات، رہائشی کورسز میں داخلوں کا ہدف، ایک ماہ اور تین دن کے قافلوں کا ہدف نیز ہر ماہ دو محارم حلقے کے حوالے سے گفتگو کی۔ (رپورٹ: محمد علی عطاری شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں صوبہ پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


14 جون 2026ءمدنی مرکز فیضان مدینہ حیدرآباد میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت ایک اہم مدنی مشورہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن ، سٹی ، ڈسٹرکٹ ذمہ داران و صوبائی ذمہ داران اور صوبائی معاون اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگران شعبہ ڈاکٹر غلام الیاس عطاری نے بیان کیا جس میں انہوں نے فیضانِ صحابیات کے قیام اور آبادکاری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کے مدنی مرکز فیضان صحابیات کو سولر پر کرنے کی ترغیب دلائی نیز روحانی علاج کے بستوں میں اضافے کے لیے بھی تبادلۂ خیال کیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کی ذمہ داراسلامی بہن کی ایس پی اسلامی بہن سے ملاقات کے حوالے سے مشاورت کی جبکہ دیگر شعبوں کے کاموں پر کلام کیا اور خالی یوسیز میں کورسز کروانےپر مشاورت کی۔(رپورٹ: طاہر اقبال عطاری شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

ملتان :

شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت 7 جون 2026ء کو ملتان ڈویژن میں ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں ڈویژن و ڈسٹرکٹ اور تحصیل ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس میٹنگ کے دوران صوبائی ذمہ دار محمد اقبال عطاری اور ملتان ڈویژن کے ذمہ دار ارشاد عطاری نے اہم امور پر گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داران کی رہنمائی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭ یوسی سطح ہدف تقرری ٭گلی گلی مدرسۃالمدینہ٭مدرسۃالمدینہ بالغات٭ ہفتہ وار اجتماع میں اضافہ٭عشر ہدف ٭فیضانِ صحابیات رہائشی کورسز میں داخلوں کا ہدف٭ 3 دن اور ایک ماہ قافلہ ہدف٭رہائشی کورس میں شعبہ تعلیم سے متعلق اسلامی بہنوں کی شرکت ٭ ہر ماہ 2 محارم حلقے ۔

اس کے علاوہ شعبے کی ترقی اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا گیا جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد علی عطاری شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں صوبہ پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 

گجرات :

شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت 5 جون 2026ء کو گجرات ڈویژن میں ایک اہم مدنی مشورہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران اور تحصیل ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دار محمد اقبال عطاری اور ملتان ڈویژن کے ذمہ دار ارشاد عطاری نے مختلف نکات پر گفتگو کی بالخصوص فیضان صحابیات کی آبادکاری، تقرر یوسی نگران اسلامی بہنیں، محارم قافلہ نیتیں، گلی گلی مدرستہ المدینہ، مدرسۃالمدینہ بالغات اور ہفتہ وار اجتماع کو بڑھانے کے حوالے سے کلام کیا۔

اس کے علاوہ شعبے کی ترقی اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا گیا جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد علی عطاری شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں صوبہ پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ڈویژن گجرات میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران اور محارم اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔ 

دورانِ میٹنگ نگران شعبہ غلام الیاس عطاری اور صوبائی ذمہ دار محمد اقبال عطاری نے فیضانِ صحابیات کی آبادکاری، یوسی نگران اسلامی بہنوں کی تقرری، اجتماعی قربانی کے کھالوں کی کارکردگی اور عشر کے موضوعات پر کلام کیا تاکہ شعبے کے دینی خدمات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

آخر میں میٹنگ میں شریک ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران اور محارم اسلامی بھائیوں نے شعبے کی ترقی نیز اس میں مزید بہتری کے لیے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمدوسیم عطاری، صوبائی آفس ذمہ دار پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ڈویژن گجرانوالہ میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت ایک اہم مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران اور محارم اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ 

اس تقریب میں نگران شعبہ غلام الیاس عطاری اور صوبائی ذمہ دار محمد اقبال عطاری نے فیضان صحابیات کی آبادکاری اور یوسی نگران اسلامی بہنوں کی تقرر ی کے موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی تاکہ شعبے کی دینی خدمات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

اس کے علاوہ مدنی مشورے میں موجود ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران اور محارم اسلامی بھائیوں نے شعبے کی ترقی نیز اس میں مزید بہتری کے لیے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمدوسیم عطاری، صوبائی آفس ذمہ دار پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت 19 اپریل 2026ء کو دعوتِ اسلامی کےمدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں  ایک میٹنگ ہوئی جس میں نگرانِ شعبہ، صوبائی ذمہ داران اور ذیلی شعبہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

میٹنگ کی ابتدا میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے شعبے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے آئندہ کے اہداف پر مشاورت کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانا٭یوسیز میں نگران اسلامی بہنوں کا تقرر مکمل کرنا٭ یوسیز میں قرآن ٹیچر ٹریننگ کورس ،گلی گلی مدرسۃ المدینہ اورمدرسۃ المدینہ بالغات شروع کروانا٭فیضانِ صحابیات کی تعداد میں اضافہ کرنا٭فیضانِ صحابیات میں دینی کاموں کو بڑھانا٭قربانی کی کھالیں اور اجتماعی قربانی کے لئے مدنی مشورے کرنا۔(رپورٹ: طاہر اقبال عطاری شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ڈسٹرکٹ جہلم، پنجاب میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت 5 اپریل 2026ء کو  اسلامی بہنوں کے مدنی مرکز”فیضان صحابیات“ کا افتتاح کیا گیا جس میں ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران اور محارم اسلامی بھائی سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری اور صوبائی ذمہ دار محمد اقبال عطاری نے فیضانِ صحابیات کی آبادکاری اور اس کے مقاصد کے بارے میں اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی ۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد علی عطاری شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں، صوبہ پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


5 اپریل 2026ء کو  ڈسٹرکٹ چکوال، پنجاب میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت اسلامی بہنوں کے مدنی مرکز”فیضان صحابیات“ کا افتتاح کیا گیا جس میں ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران اور محارم اسلامی بھائی سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری اور صوبائی ذمہ دار محمد اقبال عطاری نے فیضانِ صحابیات کی آبادکاری اور اس کے مقاصد کے بارے میں اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی ۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد علی عطاری شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں، صوبہ پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ معاونت برائے  اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت 25 مارچ 2026ء کو راولپنڈی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران اور محارم اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری اور صوبائی ذمہ دار محمد اقبال عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اُن میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا نیز فیضانِ صحابیات کی آبادکاری پر بھی ذمہ داران کی رہنمائی کی۔(رپورٹ: محمد علی عطاری شعبہ معاونت برائے سلامی بہنیں صوبہ پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں  دعوتِ اسلامی کے تحت 11 مارچ 2026ء کو ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیگ سنگھ میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران اور محارم اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری اور صوبائی ذمہ دار محمد اقبال عطاری نے اس میٹنگ میں ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔

اسی طرح نگرانِ شعبہ اور صوبائی ذمہ دار نے صدقہ مہم میں حصہ لینے، شخصیات سے ملاقات کرنے، آخری عشرے کا اعتکاف کرنے اور زیادہ سے زیادہ رمضان عطیات جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد علی عطاری شعبہ معاونت برائے سلامی بہنیں صوبہ پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)