دعوتِ اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت 19 ستمبر 2026ء کو حیدرآباد میں ایک مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا  جس میں شعبے کے صوبائی، ڈویژن اور ٹاؤن سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری نے مدنی مشورے میں گفتگو کرتے ہوئے تنظیمی امور کی بہتری اور دینی کاموں کو مزید منظم بنانے کے لیے درج ذیل امور پر کلام کیا:

٭نئے مقامات پر فیضانِ صحابیات کا قیام عمل میں لانا اور ان کی مجموعی تعداد میں اضافہ کرنا٭عاشقانِ رسول کی سہولت و رہنمائی کے پیشِ نظر روحانی علاج کے بستوں کی تعداد کو بڑھانا٭صحافت کے شعبے سے منسلک خواتین کے لیے بالخصوص دینی اجتماعات کا اہتمام کرنا۔(رپورٹ: طاہر اقبال عطاری شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)