25 ربیع ُالآخر , 1448 ہجری
16 ستمبر 2026ء کو ڈویژن بہاولپور میں شعبہ
معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت ایک اہم مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں بہاولپور ڈویژن کے ڈویژن ، ڈسٹرکٹ اور
تحصیل ذمہ داران نے شرکت کی۔
شعبے کےصوبائی ذمہ دار محمد اقبال عطاری نے تنظیمی
و مالیاتی امور کو منظم اور فعال بنانے کے لیے درج ذیل اہم موضوعات پر تفصیلی
گفتگو کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں :
٭ٹیلی تھون کے طے شدہ اہداف ٭شعبے کے دینی و
فلاحی امور کو آگے بڑھانے کے لیے ڈونیشن کے ہدف٭نئے مقامات اور ان کے ایڈریس کے
اندراج سمیت وہاں دینی کاموں کے آغاز کا جائزہ ٭ ماہانہ سطح پر سرانجام دیے جانے
والے مختلف دینی کاموں کی کارکردگی اور بہتری کے لیے نکات ۔(رپورٹ: محمد علی رفیق عطاری شعبہ معاونت برائے ا سلامی بہنیں
صوبہ پنجاب آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami