20 ربیع ُالآخر , 1448 ہجری
شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے
تحت 15 ستمبر 2026ء کو گھوٹکی (سکھر) میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا اور فیضانِ صحابیات کے
لیے جگہ کا وزٹ کیا گیا۔
اس اہم مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ معاونت برائے
اسلامی بہنیں غلام الیاس عطاری نے ڈسٹرکٹ و تحصیل ذمہ داران، ڈسٹرکٹ نگران اور سٹی
نگران کو تفصیلی نکات کے حوالے سے رہنمائی کی۔
مشورے کے دوران محارم کے حلقے لگانے، ماہانہ
کارکردگی کو بروقت سسٹم میں انٹر کرنے، اور فیضانِ صحابیات و ہفتہ وار اجتماعات کی
تعداد میں اضافہ کرنے کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی گئی۔(رپورٹ: طاہر اقبال عطاری شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں
، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami