21 ربیع ُالآخر , 1448 ہجری
شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے
تحت 18 ستمبر 2026ء کو لاڑکانہ میں اہم مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی، ڈویژن اور ٹاؤن سطح کے ذمہ دارا
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ معاونت برائے اسلامی
بہنیں غلام الیاس عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو دینی امور کے حوالے سے چند
اہم باتیں بتائیں۔
اس کے علاوہ فیضانِ صحابیات کی تعداد میں اضافہ
کرنے، ٹیلی تھون کی ریکوری کے عمل کو مکمل کرنے اور اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کے
لیے نئی جگہیں فراہم کرنے سے متعلق آئندہ کے اہداف طے کیے گئے۔(رپورٹ: طاہر اقبال عطاری شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں
، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami