ڈسٹرکٹ مظفر گڑھ میں 12 ستمبر 2026ء کو شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت ایک مدنی مشورہ منعقد ہوا  جس میں ڈویژن ، ڈسٹرکٹ اور تحصیل ذمہ داران نے شرکت کی ۔

نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری نے تنظیمی و شعبے کے کاموں کو مزید بہتر بنانے کے لیے درج ذیل امور پر تفصیلی گفتگو کی:

٭ٹیلی تھون کی تیاریوں اور اس کے لیے مقرر کردہ اہداف٭شعبے کے دینی و فلاحی کاموں کے لیے ڈونیشن بڑھانا٭نئے مقامات اور ان کے ایڈریسز کے حوالے سے حکمت عملی ٭ماہانہ سطح پر انجام دیے جانے والے دینی و تنظیمی کاموں کا جائزہ ۔(رپورٹ: محمد علی رفیق عطاری شعبہ معاونت برائے ا سلامی بہنیں صوبہ پنجاب آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)