15 ستمبر 2026ء کو گھوٹکی، سندھ میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت ایک اہم مدنی مشورہ منعقد ہوا  جس میں صوبائی، ڈویژن اور ٹاؤن سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کرتے ہوئے درج ذیل امور پر گفتگو کی:

٭عوامی سہولت کے پیشِ نظر روحانی علاج کے بستوں میں اضافہ کیا جائے٭اسلامی بہنوں کے تمام دینی و تنظیمی کاموں کو مزید منظم انداز میں آگے بڑھانے کے لیے ان کی معاونت کو یقینی بنایا جائے۔(رپورٹ:طاہر اقبال عطاری شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)