25 ربیع ُالآخر , 1448 ہجری
شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے
تحت 16 ستمبر 2026ء کو جیکب آباد، سندھ میں ایک مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں صوبائی ذمہ داران سمیت ڈویژن
و ٹاؤن سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔
اس دوران نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری نے تنظیمی
امور کو مزید فعال بنانے کے لیے درج ذیل اہم امور پر گفتگو کی:
٭نئے مقامات پر ہفتہ وار اجتماعات کے باقاعدہ
آغاز کا فیصلہ٭اسلامی بہنوں کے تمام دینی اور تنظیمی کاموں کو بہتر انداز میں
سرانجام دینے کے لیے ان کی معاونت کو یقینی بنانا٭روحانی علاج کے بستوں کی تعداد
اور فیضانِ صحابیات کے قیام و تعداد میں اضافے کے لیے حکمت عملی ۔(رپورٹ:طاہر اقبال عطاری شعبہ معاونت برائے
اسلامی بہنیں پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami