پنجاب پاکستان کے  ڈویژن ساہیوال میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت 4 مئی 2025ء کو ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں صوبائی، ڈویژن اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

شعبے کے دینی کاموں کے متعلق ذمہ داران سے کلام کرتے ہوئے صوبائی ذمہ دار اقبال عطاری نے مدرسۃالمدینہ بالغات، گلی گلی مدرسۃالمدینہ، محارم اسلامی بھائیوں کے سیکھنے سکھانے کے حلقے اور فیضانِ صحابیات وزٹ کے اہداف پر تبادلۂ خیال کیا۔

اس کے علاوہ صوبائی ذمہ دار نے روحانی علاج کے بستوں سمیت دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کی کارکردگی پر مشاورت کی جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ: محمد علی شعبہ معاونت برائےا سلامی بہنیں صوبہ پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)