شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے تحت لاہور سٹی میں 17مئی2025ء کو  مدنی مشورہ ہوا جس میں سٹی نگران اور شعبہ معاونت ذمہ داران سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

مشورے میں رکن شوری حاجی محمد علی عطاری اورپاکستان سوسائٹی ذمہ دارغلام الیاس عطاری شعبہ معاونت میں ترقی کرنے اور شعبہ معاونت کے دینی کام بڑھانے کے متعلق کلام کیا ۔

نگران شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں غلام الیاس عطاری نے حاضرین کو شعبےکی بریفنگ دیتے ہوئے لاہورسٹی میں سوسائٹی میں کام کرنےکاطریقہ اور قرآن سینٹر سمیت دیگرکام بڑھانےپرکلام کیا اور گلی گلی مدرسۃ المدینہ شروع کرنے اور فیضان صحابیات کے لئے بھر پور کوششیں کر کے نئی عمارت تیار کروانے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: شعبہ معاونت لاہور سٹی ذمہ دار قاری عبدالماجد عطاری،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)