شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے تحت بلوچستان کے شہر  کوئٹہ میں 13مئی2025ء کو مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈویژن نگران ، میٹروپولیٹن ذمہ دار ، اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

صوبائی ذمہ دار شعبہ معاونت بلوچستان نے مشورے میں گلی گلی مدرسۃ المدینہ شروع کرنے، فیضان صحابیات کے لئے بھر پور کوششیں کرنےاورشعبہ معاونت کے دینی کام بڑھانے کےمتعلق گفتگو کرتے ہوئے شعبہ معاونت میں ترقی کرنے کے حوالے سےحاضرین کو اہم نکات دیئے۔(رپورٹ:صوبائی ذمہ دار ابو احمد گلفام عطاری،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)