شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان، KPK کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس کا مقصد دینی کاموں کو فروغ دینا اور شعبے کو مزید ترقی دینا تھا۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری نے میٹنگ میں موجود ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا جن میں سے بعض یہ ہیں:٭گلی گلی مدرسۃالمدینہ کا آغاز کرنا٭فیضانِ صحابیات کا آغاز کرنا٭ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کروانا٭ شعبے کے دینی کاموں میں ترقی کیسے کی جائے؟٭ شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے تجاویز ۔

اس مدنی مشورے میں صوبائی ذمہ دار، ٹاؤن نگران، ڈویژن ذمہ دار اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار شامل تھے جنہوں نے شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:مولانا مومن خان عطاری مدنی صوبائی ذمہ دار شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)