13 جنوری 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت پونچھ ڈویژن، باغ میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ کے نگران و ذمہ داران اور ڈویژن ذمہ دار سمیت محارم اسلامی بھائی موجود تھے۔

اس دوران نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری نے دینی کاموں کو بڑھانے اور مختلف ڈسٹرکٹس و تحصیلوں میں فیضانِ صحابیات قائم کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے اسلامی بہنوں کے اجتماعات و شیڈول اور نگرانِ شوریٰ کے بیان کی تیاری پر بھی کلام کیا جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنے اپنے ڈسٹرکٹ میں شعبے کے کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد علی عطاری شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں صوبہ پنجاب آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)