شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت 20 جنوری 2026ء کو ڈویژن گجرانوالہ میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں سٹی، ڈویژن اور ٹاؤن ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

صوبائی ذمہ دار محمد اقبال عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے متعلق کلام کیا اور انہیں شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ صوبائی ذمہ دار نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو نگرانِ شوریٰ کے ایونٹ کے حوالے سے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمدعلی عطاری شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں صوبہ پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)