صوبہ بلوچستان کے ڈویژن قلات میں 4 دسمبر 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت  مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور تحصیل ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

صوبائی ذمہ دار حاجی گلفام عطاری نے بلوچستان میں ہونے والے 12 دن کے رہائشی کورسز کے متعلق کلام کرتے ہوئے تقرری مکمل کرنے اور 12 دینی کام پر مشاورت کی۔

اس کے علاوہ صوبائی ذمہ دار نے محارم کو قافلے میں سفر کروانے، ایک ماہ اعتکاف اور کورسز کے حوالے سے آئندہ کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار محمد سجاد عطاری، ڈسٹرکٹ ذمہ داران عبدالمجید عطاری، محمد شاکر عطاری اور قلات ڈویژن نگران نور محمد عطاری نیز حب، ساکران، وندر، اوتھل اور بیلہ کے تحصیل ذمہ داران موجود تھے۔(رپورٹ: محمد علی شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں صوبہ پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)