شعبہ کفن دفن للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت 7 اور 8 ستمبر 2024ء کو لاہور مزنگ میں قائم اسلامی بہنوں کے مدنی مرکز فیضانِ صحابیات میں لرننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لرننگ سیشن کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا جس کے بعد پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ”ذمہ داری اور حقوق العباد“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے ذمہ داران کی تربیت کی۔

سیشن کے پہلے دن ذمہ داران کو کارکردگی فارم سمجھائے گئےجبکہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اور عالمی سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی رہنمائی کی۔

سیشن کے دوسرے دن وہاں موجود اسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکردگی شیڈول سمجھائے گئےنیز پاکستان مجلسِ مشاورت کی نگران اور عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مختلف امور پر حاضرین کی ذہن سازی کی۔

سیشن کے اختتام پر نمایاں کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی گئی، دینی کاموں کے اہداف طے کئے گئے اور اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے۔