اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیزو تکفین کے زیر اہتمام مارچ 2020ء میں پاکستان کےشہر وں لاہور ، کراچی ، حیدرآباد ، فیصل آباد ، اسلام آباد ملتان میں920 مقامات پر تجہیزو تکفین اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش14ہزار730 اسلامی بہنوں کو سنت کے مطا بق درست طریقے سے میت کو غسل دینے کا طریقہ سکھایا گیا ۔


گزشتہ دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس  تجہیزوتکفین کے زیر اہتمام تجہیزوتکفین معاون مفتشات اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں پاکستان، ہند، یوکے، بنگلہ دیش، ساؤتھ افریقہ اور ناروے کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔عالمی سطح تجہیزوتکفین ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اوراس بات کا ہدف دیا کہ ہر ریجن، زون، کابینہ اور ڈویژن پر مفتشات تیار کی جائیں۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ” جنت کا انوکھا درخت “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں مجلس تجہیزو تکفین کی ذمّہ دار اسلامی بہن اور غسّالہ اسلامی بہنوں سمیت 118 اسلامی بہنوں نے رسالہ ” جنت کا انوکھا درخت“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔

اسلامی بہنوں کو شریعت اور سنت کے مطابق غسل کا طریقہ سکھانے کے لئے دعوت اسلامی کی مجلس تجہیز و تکفین کے تحت ماہ فروری 2020ء  میں پاکستان بھر میں تقریباً920مقامات پر تجہیز و تکفین تربیتی اجتماعات ہوئے جن میں کم و بیش 14ہزار 730اسلامی بہنوں نے تربیت حاصل کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل و کفن کا درست طریقہ سکھایا نیز ان اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور شعبہ تجہیز و تکفین کے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیز و تکفین کے زیر اہتمام  خلیجی ممالک میں تجہیز وتکفین اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل و کفن کا درست طریقہ سکھایا نیز ان اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  تجہیز وتکفین کے زیر اہتمام15فروری2020ء کو کھارادر میں کابینہ سطح پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں مجلس تجہیز وتکفین کابینہ، ڈویژن اور علاقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت غسّالہ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کراچی ساؤتھ سینٹر کی زون مشاورت تجہیز وتکفین کی نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مرحومین کے لواحقات کو مدنی ماحول سے وابستہ کرنے کے طریقے بتائے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے  زیر اہتمام11 فروری2020ء کو بہاولپور کے علاقے ٹرسٹ کالونی میں تجہیز تکفین اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اہم شخصیا ت اورمذہبی مدرسات و طالبات سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتو ں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل و کفن کا درست طریقہ سکھایا نیز ان اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


 اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے تحت پچھلے دنوں صدر کراچی میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مجلس بیرون ملک کی کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتو ں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل و کفن کا درست طریقہ سکھایا نیز ان اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔