اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام 27 جون2020ء  کو اسلام آباد میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستان سطح کفن دفن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مفتّشہ کے ٹیسٹ کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  کفن دفن کے زیرِ ِ اہتمام 26جون2020ء کو پاکستان کے شہر کھاریاں زون میں دو مقامات پرکفن دفن تربیتی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور تربیتی اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کئے نیز اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دینے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتما م26 جون 2020ء کو ملتان ریجن بہاولپور زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہواجس میں دو کابینہ و ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورڈویژن ذمہ داران کی تقرری کرنے، تربیتی اجتماع منعقد کرنےاورٹیسٹ دینے والیوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے اہداف دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام 20 جون2020ء  کو فیصل آباد ریجن میں بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستان کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی بہن نے پچھلی مرتبہ جو اہداف طےکئے تھے ان کو مکمل کرنے کے حوالے سے بات چیت کی اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے نئے اہداف طے کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام 21 جون2020ء  کو کابینہ کھاریہ ڈویژن لالہٰ موسی میں علاقائی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن اجلاس ہوا جس میں کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی بہن نے روزانہ انفرادی کوشش کے ذریعے اسلامی بہنوں کی تربیت، کفن دفن ٹیسٹ لینے اور روزانہ اپنی کارکردگی دینے کے حوالے سے گفتگو کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام  پچھلے دنوں پاکستان کے شہرکینٹ زون میں اسلامی بہنوں کے لئے کفن دفن کے ٹیسٹ کا سلسلہ ہوا جس میں ایک وکیل اسلامی بہن نے ٹیسٹ دیا اور اس میں انکو کامیابی حاصل ہوئی ہے اور کامیاب ہونے کے بعد ان اسلامی بہن نے اپنے طور پر 12 ٹیسٹ دلوانے کی نیت کی نیز ساتھ 12 کفن دفن اجتماعات کروانے کی بھی نیت فرمائی۔


پچھلے دنوں اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام  پاکستان کےشہر لیہ زون اجلاس ہوا دو کابینہ کی تمام ڈویژن سطح کی کفن دفن ذمہ داران سمیت پاکستان سطح کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نےشرکت کی۔ مدنی مشورے میں جن ڈویژن میں تقرریاں نہیں تھیں اس پر ذمہ داران کی تقرری ہوئی اور علاقہ سطح پر کفن دفن اجتماعات کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے اہداف طے کئے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  کفن دفن کے زیرِ ِ اہتمام 24جون2020ء کو پاکستان کے کشمیرزون میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کئے نیز اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دینے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  تجہیز و تکفین کے زیراہتمام17 مئی2020ء بروز اتوار حیدرآباد کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ریجن سطح اور زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مجلس تجہیز و تکفین کی پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے نیز زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو تجہیز و تکفین کورس کروانے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیزو تکفین کے زیراہتمام16مئی2020ء بروز ہفتہ کراچی ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہواجس میں ریجن   سطح اور زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مجلس تجہیزو تکفین کی پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے نیز مزید اسلامی بہنوں کو تجہیزو تکفین کورس کروانےکا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیزو تکفین کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان میں بذریعہ انٹر نیٹ غسل میت کی تربیت لینے والی اسلامی بہنوں میں سے 27 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ میں کامیا بی حاصل کی ، 6 کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں کا تعلق کراچی ۔ حیدر آباد ، فیصل آباد ، لاہور ،اور اسلام آباد ریجن سے ہے۔ کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں نےنیت کی ہے کہ وہ اللہ کی رضا کے لئے فی سبیل للہ میتوں کو غسل دیں گی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیزو تکفین کے زیر اہتمام مارچ2020ء میں پاکستان کے شہروں لاہور ، فیصل آباد ، اسلام آباد اور حیدر آباد میں انٹر نیٹ اور کانفرنس کال کے ذریعے163 اسلامی بہنوں نے میت کو صحیح طریقے سے غسل دینے کی تربیت حاصل کی۔ تربیتی سیشن کی بعد انہیں ٹیسٹ دینے کا ذہن دیا گیا تا کہ غلطیوں کا امکان کم سے کم رہے جس پر اسلامی بہنوں نے نیت بھی کی۔