اسلامی بہنوں کی مجلس  تجہیز وتکفین کے زیر اہتمام15فروری2020ء کو کھارادر میں کابینہ سطح پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں مجلس تجہیز وتکفین کابینہ، ڈویژن اور علاقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت غسّالہ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کراچی ساؤتھ سینٹر کی زون مشاورت تجہیز وتکفین کی نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مرحومین کے لواحقات کو مدنی ماحول سے وابستہ کرنے کے طریقے بتائے۔