2 جمادی الاخر, 1446 ہجری
اسلامی بہنوں کو شریعت اور سنت کے مطابق غسل کا
طریقہ سکھانے کے لئے دعوت اسلامی کی مجلس تجہیز و تکفین کے تحت ماہ فروری 2020ء میں پاکستان بھر میں تقریباً920مقامات پر تجہیز و تکفین تربیتی اجتماعات ہوئے جن میں کم و بیش 14ہزار 730اسلامی بہنوں نے تربیت حاصل کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی
بہنوں کو غسل و کفن کا درست طریقہ سکھایا نیز ان اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے
مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور شعبہ تجہیز و تکفین کے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی
ترغیب دلائی۔