دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت 11 دسمبر 2021 ءکوکراچی بہار کالونی لیاری کابینہ کراچی کے
علاقے مندرہ میں غسلِ میت️ تربیتی اجتماع
ہوا جس میں کابینہ و ڈویژن مشاورت کفن دفن ذمہ داراسلامی
بہنوں سمیت تقریباً 23 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
کابینہ مشاورت کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے تربیت
کرتے ہوئے بتایا کہ اگر ہم کسی کو
نزع کی حالت میں پائیں تو ہمیں کیا کرنا
چاہیئے؟ اور اس کے علاوہ غسلِ میت دیتے وقت پانی کو مستعمل ہونے سے بچانے اور پانی کا اسراف کرنے سے بچانے کے مدنی
پھول بھی بیان کئے۔ نیز غسل میت کا پریکٹیکل
طریقہ بھی کرکے دکھایا۔
دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 9
دسمبر 2021 ءبروز جمعرات بن قاسم زون قائدآباد
کابینہ ڈویژن قائد آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں 7 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے شعبے کے مدنی پھول
بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں مخلصی سے کام
کرنے غیبت، جھوٹ اور چغلی سے بچنے کی ذہن
سازی کی نیز شعبے کی تقرریاں مکمل کرنےپرکلام کیا اور اس سلسلے میں کئےجانے والے
سوالات کے جوابات بھی دیئے ۔ اس دوران 3دن کے لئے رہائشی کورس کروانے کے متعلق بھی
مدنی پھول دیئے۔ اسلامی بہنوں نے تقرریاں مکمل کرنے اور سالانہ مشورے کی تیاری
کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت 16 دسمبر 2021ء کو گوادر زون کی حب کابینہ علاقہ اکرم کالونی میں ایصال ثواب اجتماع
منعقد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
11 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
میں شرکت کی نیت کی اور اکثر اسلامی بہنوں
نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئےرسائل تقسیم کرنے کی نیت کی اور ہاتھوں ہاتھ رقم بھی
جمع کروائی اور اسلامی بہنوں نے آئندہ ہونے والے کفن دفن تربیتی اجتماع میں شرکت کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کی۔
دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 9 دسمبر 2021ء کو کوئٹہ
خضدار کابینہ میں تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 155 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
کابینہ
سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو غسل میت دینے
کا طریقہ اور کفن
کو پیمائش کرنے کا طریقہ سکھایا نیز
مدنی مذاکر ہ دیکھنے اور
دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن(
اسلامی بہنیں) کے تحت 9 دسمبر2021ء بروز جمعرات بلدیہ ٹاؤن کابینہ
ڈویژن مہاجرکیمپ کراچی میں کفن دفن اجتماع ہوا جس میں کابینہ تا علاقائی سطح تک کی 15ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے غسل میت دینے اور کفن پہنانے کا عملی طریقہ بتایا اور اسلامی بہنوں کو کفن
دفن ٹیسٹ دینے کے حوالے سے ذہن
دیا نیز ٹیسٹ دینے کے حوالے سے مدنی
پھول بھی بتائے ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں میں کراچی ایسٹ زون 1 ملیر
کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ تا ڈویژن
سطح تک کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ ذمہ
داراسلامی بہن نے کفن دفن اجتماعات منعقد کرنے کے حوالے سے نکات بتائے اور اس سے متعلق اہداف دیئے نیز سابقہ دینی کام کی کارکردگی کےحوالے سے فالو اپ کیا اور کارکردگی میں
اضافے کا ذہن دیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت8 دسمبر2021ء
کو فیصل آباد زون مدینہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن مانا والا میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 100سے زیادہ عوام اسلامی بہنوں نے شرکت کی
۔
رکن
زون ذمہ دار اسلامی بہن نے غسل میت دینے اور
کفن پہنانے کا طریقہ پریکٹیکل کر کے سیکھایا نیز مستعمل پانی کے بارے میں بتاتے ہوئے پانی کے اسراف سے بچنے کے مدنی پھول سمجھائے جس پر
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت 4 دسمبر2021 ء کو ملتان ریجن ذمہ دارا سلامی بہن نے شجاع آباد زون کا مدنی مشورہ لیا جس میں شجاع آباد زون کی مختلف کابینہ سے 16
ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں ذمہ داراسلامی بہنوں کو کارکردگی فارم اور عملی شیڈول سمجھایا گیا نیز کابینہ
ڈویژن اور علاقہ سطح پر تقرریاں مکمل کرنےکے حوالے سے اہداف دیئے گئے۔ اس کے علاوہ بروقت سافٹ ویئر پر کارکردگیاں جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے گئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
٭اسی
طرح دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 8 دسمبر 2021ءکو ٹوبہ زون ٹوبہ اطراف کا بینہ 257 گ ب میں کفن
دفن اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 40 سے زیادہ اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اس میں شریعت کے مطابق کفن پہنانے اور غسل میت
دینے پر تربیت کی۔ تربیت میں بہت سی اسلامی بہنوں نےنیت کی کہ ہم بھی اس نیکی کے
کام میں دعوت اسلامی کے اس شعبے میں کام
کریں گی۔ مزید مستعمل پانی کے بارے میں بھی رکن زون نے رہنمائی کی۔
دعو تِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن( اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام
6 دسمبر 2021ء بروز پیر لیاقت
آباد کابینہ کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ریجن کی طرف سے ملنے والے نکات اسلامی بہنوں کو
بتائے اور شیڈول جمع کروانے اور ماتحت شیڈول چیک کرنے کے بارے
میں مدنی پھول دیئے۔ مزید اپنے شعبے کے اہداف پورے کرنے اور ماہانہ تربیت رکھوانے نیز ٹیسٹ کے لئے اسلامی بہنوں کی تیار کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
جامعۃ المدینہ امطارِ مدینہ میں 12 دن پر مشتمل دینی کام کورس کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن(اسلامی بہنیں) کے تحت گزشتہ
دنوں کراچی ایسٹ زون 2 میں قائم جامعۃ المدینہ امطارِ مدینہ میں 12 دن
پر مشتمل دینی کام کورس کا انعقاد ہوا جس
میں درجہ ثالثہ کی طالبات نے شرکت کی۔
زون
شعبہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس کے
اختتام پر شعبے کا تعارف کرواتے ہوئے دینی کام کرنے کا ذہن دیا اور طالبات کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے جبکہ کورس میں اور دنوں میں غسل میت دینے ا ورکفن پہنانے کا طریقہ تفصیلاً بتایا گیا نیز اپنے اپنے علاقوں میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا گیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں)کے تحت 2
دسمبر 2021ء بروز جمعرات فیصل آباد ریجن مدینہ
ٹاؤن میں 2 اور جڑانوالہ زون میں 2 آ ن لائن کفن دفن اجتماعات منعقد ہوئے جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے غسل میت دینے ا ور کفن پہنانے
کا طریقہ سیکھایا نیز مستعمل پانی اور پانی کے اسراف کے حوالے سے دینی معلومات بھی دی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی
اچھی نیتیں پیش کیں۔
اسلامی
بہنوں کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں) کے زیر
اہتمام 6دسمبر 2021ء کو اسلام آباد ریجن میں بذریعہ
انٹر نیٹ مدنی مشورے کاانعقاد کیا گیا جس
میں ریجن اور زون سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ کے دینی کام کرنے کے حوالے سے اہم مدنی
پھول بتائے اور انہوں
نے ماہانہ کارکردگیوں کے متعلق کلام کرتے ہوئے کارکردگی شیڈول کے حوالے سے رہنمائی کی نیز
ہر کام میں وقت پر سینڈ کرنے کوترجیح دی جائے اس کا ہدف دیا ۔ اس کے علاوہ جائزہ فارم پر بھی مکمل فالو اپ کی ترغیب دلائی۔