دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت 16 دسمبر 2021ء کو گوادر زون کی حب کابینہ علاقہ اکرم کالونی میں ایصال ثواب اجتماع منعقد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

11 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت کی اور اکثر اسلامی بہنوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئےرسائل تقسیم کرنے کی نیت کی اور ہاتھوں ہاتھ رقم بھی جمع کروائی اور اسلامی بہنوں نے آئندہ ہونے والے کفن دفن تربیتی اجتماع میں شرکت کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کی۔