دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 23دسمبر 2021 ء بروز جمعرات کراچی رنچھوڑلائن شومارکیٹ  میں غسلِ میت کی تر بیت کا انعقاد ہوا جس میں 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے غسلِ میت اور کفن کے احکام تفصیلاً بتائےاور عملی طریقہ بھی سکھا یا نیز ہر ماہ تربیتی اجتماع میں شرکت کرنے، اور انفرادی کوشش کر کے دیگر اسلامی بہنوں کو اجتماع میں لانےاور اپنی آخرت کی تیاری کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام 20 دسمبر 2021 ءبرزو پیر کراچی بن قاسم زون قائد آباد میں ریجن سطح کا انلائن مدنی مشورہ ہوا جس میں 7 زون مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن مشاورت اسلامی بہن نے اپنے شعبہ کےمدنی پھول دیتے ہوئے ٹیسٹ کے تعلق سے بھی کلام کیا اور ہر ڈویژن سے کم از کم ایک ٹیسٹ لینے کا ہدف دیا ،ساتھ ہی کفن دفن کے بینرز آویزاں کئے جانے کی بھی ترغیب دلائی۔ زون مشاورتوں نے ہر ڈویژن سے کم از کم ایک ٹیسٹ لینے اور بینرز آویزاں کرنے کی نیتیں کیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن  دفن کے تحت کراچی کے مختلف شہروں (نصیرآباد دستگیر،اورنگی ٹاؤن، سخی حسن ،محمودآباد ،فقیرا گوٹھ کے علاقےشبیر چوک ، قائد آباد )میں 23،20،18 دسمبر 2021 ءکو تربیتی اجتماعات منعقد ہوئے جن میں 84 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے میت کو غسل دینے کا طریقہ ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ تفصیلاً بتایا نیز غسلِ میت میں اِسراف اور مستعمل پانی کے مسائل بھی بتائے، اسلامی بہنوں نے تجہیز و تکفین کتاب پڑھنے اور ٹیسٹ دے کر ذمہ داران کے ساتھ مل کر شعبے میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں بھی شرکت کرنے کی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت 23 دسمبر 2021 ء بروز جمعرات کابینہ گلزارہجری کراچی یونیورسٹی اسٹاف ٹاؤن میں غسلِ میت،  کفن کاٹنے اورپہنانے کا طریقہ پریکٹیکل کر کے دکھایاگیا جس میں کابینہ مشاورت،ذیلی ذمہ داران اور شعبہ ذمہ داران سمیت 25اسلامی بہنوں نے شرکت کیں۔اسلامی بہنو ں نے ٹیسٹ دینے اور اجتماع میں آنے کی نیتیں پیش کیں۔

اسکے علاوہ 20 دسمبر 2021 ءبروز پیر کابینہ گلزار ہجری ڈویژن سچل میں شعبہ کفن دفن کے تحت تربیتی اجتماع ہواجس میں کابینہ مشاورت اور علاقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے 37 اسلامی بہنوں کو غسلِ میت وکفن کا طریقہ تفصیلاً بتایانیز ٹیسٹ دینے اور غسل و کفن میں معاونت کی بھی نیتیں کروائیں۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت 20 دسمبر 2021 ء بروز پیر صحرائے مدینہ زون ،ڈویژن فقیرا گوٹھ علاقہ شبیر چوک میں غسلِ میت کی تربیت کا انعقاد ہوا جس میں 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔اس تربیتی اجتماع میں غسلِ میت کے تفصیلی احکام نیز اِسراف ،مستعمل پانی کے مدنی پھول اور کفن پہنانے کےطریقے کےساتھ ساتھ متفرق مدنی پھول بتائے ۔اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 20 دسمبر 2021ء میانوالی زون کی زون سطح شعبہ کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی بڑھانےاور کاردگی وقت پر دینے کارکردگی شیڈول جمع کروانے اور اپنی ذمہ داران سے فالواپ لینے پر کلام کیا۔ اسلامی بہنوں کی تربیت اور ٹیسٹ دلوانے کی ترغیب دلائی جس پر شرکاء اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 17 دسمبر 2021 ءبروز جمعہ میمن گوٹھ کابینہ ڈویژن جام گوٹھ کے علاقہ شورو محلہ میں شعبہ کفن دفن کا تربیتی اجتماع ہوا جس میں کم و بیش 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔  اس اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعت شریف سے ہوا ،اجتماع میں کفن دفن کے تعلق سے تربیت دی گئی جس میں کفن کا طریقہ اور میت کو غسل دینے کا طریقہ بھی سکھایا گیا۔ اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی گئی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 18 دسمبر 2021 ءبروز ہفتہ کراچی بن قاسم زون ڈویژن شاہ لطیف بمقام مدرسۃالمدینہ فیضانِ صحابیات میں شعبہ کفن دفن کا تربیتی اجتماع ہوا جس میں کم و بیش 13 ذمہ دار ان اور 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس تربیتی اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعت شریف سے ہوا جس کے بعد نزع کے موضوع پر بیان ہوا، بیان کےبعد غسل و کفن کی عملی تربیت ہوئی جس میں کفن ناپنے ،کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ نیز میت کو غسل دینے کا طریقہ بھی سکھایا اور اسلامی بہنوں کے سوالات کے جوابات بھی دئیے، ساتھ ہی عوام میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو بھی دور کیا ، اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے اور اس شعبہ کو وقت دینے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کےتحت  18 دسمبر 2021ءبروز ہفتہ سخی حسن کراچی میں کابینہ مشاورت اسلامی بہن نے 33 اسلامی بہنوں کو غسلِ میت و کفن کا طریقہ تفصیلاً بتایا، غسل میں اسراف اور مستعمل پانی کے مسائل بھی بتائے ، کورس میں شریک 14 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 9 دسمبر 2021 بروز جمعرات بن قاسم زون کی کابینہ قا ئدآباد ڈویژن قائد آباد میں شعبہ کفن دفن کا مدنی مشورہ ہوا  جس میں ڈویژن نگران سمیت 7 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے شعبے کے مدنی پھول بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں اخلاص کے ساتھ کام کرنے کا ذہن دیا نیز شعبے کی تقرریاں مکمل کرنے اور سالانہ اجلاس کی تیاریاں کرنے پر بھی کلام کیا اور اس سلسلے میں کیے جانے والے سوالات کے جوابات بھی دیئے گئے ۔


دعوت اسلامی کے شعبے کفن دفن  کے زیر اہتمام 17 دسمبر2021ء بروز جمعہ اورنگی کابینہ الفتح کے علاقے غوثیہ چوک میں ایک اسلامی بہن کے گھر اجلاس ہوا جس میں ریجن مشاورت، زون مشاورت، علاقہ ، ڈویژن ذمہ داران ذیلی غسالہ اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ریجن مشاورت نے اپنے مدنی پھولوں سے نوازا، کام کو بہتر بنانے کے لے امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ کی کوششوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلامی بہنوں میں جوش و جذبہ بڑھاتے ہوئے کوششوں کو سراہا اور مزید کوششوں کا ذہن دیا۔ اہداف مکمل کرنے کی ترغیب دلائی ۔ 


دعو ت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 11 دسمبر  2021ءبروز ہفتہ گلزارِ ہجری میں کابینہ،ڈویژن اور علاقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون مشاورت اسلامی بہن نے ریجن ذمہ دار کی طرف سے ملنے والے نکات پر کلام کیا اور شیڈول جمع کروانے اور ماتحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا شیڈول چیک کرنے کے بارے میں بھی نکات پیش کئے، اپنے شعبہ کے اہداف اور مدنی پھول پر کلام کیا ، ماہانہ تربیت رکھوانے اور ٹیسٹ کے لیے اسلامی بہنوں کو تیار کرنے کا ذہن بھی دیاجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔