2 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 18 دسمبر 2021 ءبروز
ہفتہ کراچی بن قاسم زون ڈویژن شاہ لطیف بمقام مدرسۃالمدینہ فیضانِ صحابیات میں
شعبہ کفن دفن کا تربیتی اجتماع ہوا جس میں کم و بیش 13 ذمہ دار ان اور 35 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
اس تربیتی اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ
پاک اور نعت شریف سے ہوا جس کے بعد نزع کے موضوع پر بیان ہوا، بیان کےبعد غسل و کفن کی عملی تربیت ہوئی جس
میں کفن ناپنے ،کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ
نیز میت کو غسل دینے کا طریقہ بھی سکھایا اور اسلامی بہنوں کے سوالات کے جوابات
بھی دئیے، ساتھ ہی عوام میں پائی جانے
والی غلط فہمیوں کو بھی دور کیا ، اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے اور اس شعبہ کو وقت
دینے کی نیتیں پیش کیں۔