کوئٹہ
کابینہ ڈویژن وحدت کالونی کراچی میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن(
اسلامی بہنیں)
کے زیر اہتمام 5 دسمبر 2021ء کو کوئٹہ کابینہ ڈویژن وحدت کالونی کراچی میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 15اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
زون ذمہ
دار اسلامی بہن نے غسل میت دینے اور کفن کو پیمائش کرنے کا طریقہ بتایا۔ اس کے علاوہ اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن
دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی
بہنیں)کے
تحت 7دسمبر 2021 ءبروز منگل اسلام آباد جھنگی
سیداں میں کفن دفن اجتماع کا ا نعقاد ہواجس میں کم و بیش 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن
ذمہ دار اسلامی بہن نے شریعت کے مطابق غسل میت دینے اور کفن پہنانے کا عملی طریقہ سکھایا۔ مزید اسلامی بہنوں کو کفن دفن کی تربیت لیکر ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
٭اسی
طرح شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں)کے
تحت کراچی ریجن گوادر زون حب کابینہ کے علاقے جام کالونی میں کفن دفن اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
٭دوسری
جانب دعو ت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے
زیر اہتمام 6 دسمبر 2021ء بروز پیر لیاقت آباد کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو کفن دفن اجتماع منعقد کرنے کے متعلق نکات بتائے اور کارکردگی شیڈول بروقت جمع
کروانے کا ذہن دیا نیز ماتحت کے ساتھ مدنی مشورہ کرنے کا
ہدف دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی
بہنیں)
کے تحت 29 نومبر 2021ء بروز پیر محمودآباد کابینہ ڈویژن چنیسر گوٹھ کراچی میں کفن
دفن اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں تقریبا
25 اسلامی بہنوں کی شرکت کی۔ اس سلسلے میں
زون ذمہ دار اسلامی بہن نے غسل میت دینے ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا عملی طریقہ سکھایا نیز غسل اور کفن میں جو
غلطیاں کی جاتی ہیں ان کی نشان دہی کی ۔
پارسا
سٹی اور محمودہ د آباد کابینہ بلوچ کالونی میں کفن دفن تر بیتی اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی
بہنیں)کے
تحت 29 نومبر2021 ء کو کراچی ساؤتھ زون 1 رنچھوڑلائن کابینہ ڈویژن
سولجر بازار پارسا سٹی میں کفن دفن تر بیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 9اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے غسل میت دینے، کفن پہنانے اور بچھا نے کاعملی طریقہ
بتاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو پانی کے اسراف سے بچنے کا ذہن دیا نیز مستعمل پانی کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں ۔
٭دوسری
جانب دعوت اسلامی شعبہ کفن دفن کے تحت 30 نومبر 2021 ء کو کراچی ریجن ساؤتھ زون 1
محمودہ د آباد کابینہ بلوچ کالونی میں غسل دینے اور کفن پہنانے کا تربیتی
سیشن ہوا اس دوران ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے کفن دفن کے حوالے سے تربیت کی ۔اس میں 40 اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی انہوں نے تأثرات دیتے ہوئے کہا کہ اس
طرح کی تربیتی کلاسز ہوتی رہنی چاہیے۔
سوہان حافظ
آباد اور سیالکوٹ کے جامعۃ المدینہ میں کفن دفن تربیتی اجتماعات کا
انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں)کے
تحت 4دسمبر 2021ء بروز ہفتہ اسلام آباد پنڈی سٹی کابینہ سوہان، حافظ آباد اور سیالکوٹ کے جامعۃ المدینہ
گرلز میں کفن دفن تربیتی اجتماعات کا
انعقاد ہوا جن میں کم و بیش 52 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شریعت کے مطابق
غسل میت دینے اور کفن پہنانے کا عملی طریقہ سکھایا ۔
علاوہ ازیں اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ
دینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں)کے تحت 30
نومبر 2021ء کو ملتان زون میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں زون تا کابینہ سطح تک کی ذمہ
داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات دیئےاور درپیش مسائل کا حل بھی بتایا نیز کا بینہ اور ڈویژن سطح تک کی تقرریاں مکمل کرنےکے اہداف دیئے۔
٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات
کے تحت 29 نومبر 2021 ء کو ملتان ریجن ذمہ دارا سلامی بہن نے احمد پور شرقیہ زون
کا مدنی مشورہ لیا جس میں زون کی تمام کابینہ کی شعبہ ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن سطح شعبہ کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے
ڈویژن سطح پر تقرریاں مکمل کرنے، کفن دفن ٹیسٹ لینے کا ہدف دیا۔ مزید کارکردگی کو بہتر بنانےاور سافٹ ویئر میں کارکردگیاں وقت پر اپ لوڈ کرنے کے نظام کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا ۔
کابینہ رنچھوڑ لائن علاقہ عرب شاہ ڈویژن شو مارکیٹ میں تربیتی کلاس
کا انعقاد
اسلامی
بہنوں کے شعبہ کفن دفن کے تحت 25 نومبر 2021ء بروز جمعرات رنچھوڑلائن کابینہ علاقہ عرب شاہ کی شو مارکیٹ میں غسل میت
کی تربیتی کلاس انعقاد کیا گیا جس میں 4اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تربیتی
کلاس میں انہیں غسل و کفن کا طریقہ سیکھایا گیا جس اسلامی بہنوں نے اچھے تاثرات دیئے اور دوبارہ ایسی تربیت رکھنے کی درخواست کی۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن(اسلامی
بہنیں)
کے تحت 28 نومبر 2021ء
کو حیدرآباد ریجن کنری کابینہ میں مدنی
مشورے کا انعقاد ہوا جس میں زون و کابینہ
نگران و مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
ریجن
ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ کفن دفن کےحوالے سے نکات سمجھائے نیز کتاب تجہیز و تکفین سے نزع کے متعلق بیان کیا
اور غسل میت دینے اور کفن کیسے دیتے ہیں اسکا عملی طریقہ سکھایا۔ اس کے علاوہ کنری کابینہ میں علاقہ سطح پر 3 ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا تقرر کیا اور 1 ڈویژن ذمہ
دار کا تقرر بھی کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی
بہنیں)کے
زیر اہتمام 22 نومبر2021 ء کو اورنگی ٹاؤن کابینہ کراچی میں کفن دفن تر بیتی اجتماع کا
انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی
بہنوں کے درمیان تفصیلاً غسل میت دینے، کفن پہنانے اور بچھانے کا عملی طریقہ بتایا نیز پانی کے اسرف سے
بچنے کا ذہن دیتے ہوئے مستعمل پانی کے مدنی پھول دیئے۔
اسلامی
بہنوں کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 27نومبر 2021
کو حیدر آباد ریجن میں بذریعہ
انٹر نیٹ مدنی مشورے کاانعقاد کیا گیاجس میں ریجن تا زون
سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے
ماہانہ کارکردگیوں کے حوالے سے اور
کارکردگی شیڈول سے متعلق اپ ڈیٹ
نکات بتائے۔ اس کے علاوہ جائزہ فارم پر بھی مکمل فالو اپ رکھنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ كفن دفن(اسلامی
بہنیں)
کے زیر اہتمام 20 نومبر 2021 ءبروز ہفتہ کراچی بن قاسم زون
میر پور ساکرو کابینہ ڈویژن گھارو میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں شعبہ
کفن دفن کی 9 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبہ کفن
دفن کے حوالے سے مدنی پھول دیئے گئے اور میت کو غسل دینے کاطریقہ بتایا نیز ٹیسٹ کی
تیاری کرنے کا ذہن دینے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کا نصاب بھی بتایا گیا۔ اسلامی بہنوں نے
ٹیسٹ دینے اور اس شعبہ کے تحت دینی كام کرنےکی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن(اسلامی بہنیں) کے زیر
اہتمام 19نومبر 2021ء کوکوئٹہ کابینہ ڈویژن وحدت کالونی میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 8اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون ذمہ
دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو غسل میت دینے اور کفن کو پیمائش کرکے کاٹنے کا طریقہ سکھایا جس پر اسلامی بہنوں نے کہا
کہ اس کورس کے ذریعے انہیں بہت سی معلو مات ملیں۔ مزید اس طرح کے تربتی کورسز منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔