دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں)کے تحت 30
نومبر 2021ء کو ملتان زون میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں زون تا کابینہ سطح تک کی ذمہ
داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات دیئےاور درپیش مسائل کا حل بھی بتایا نیز کا بینہ اور ڈویژن سطح تک کی تقرریاں مکمل کرنےکے اہداف دیئے۔
٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات
کے تحت 29 نومبر 2021 ء کو ملتان ریجن ذمہ دارا سلامی بہن نے احمد پور شرقیہ زون
کا مدنی مشورہ لیا جس میں زون کی تمام کابینہ کی شعبہ ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن سطح شعبہ کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے
ڈویژن سطح پر تقرریاں مکمل کرنے، کفن دفن ٹیسٹ لینے کا ہدف دیا۔ مزید کارکردگی کو بہتر بنانےاور سافٹ ویئر میں کارکردگیاں وقت پر اپ لوڈ کرنے کے نظام کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا ۔