دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن( اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 5 دسمبر 2021ء کو کوئٹہ کابینہ ڈویژن وحدت کالونی کراچی میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 15اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے غسل میت دینے اور کفن کو پیمائش کرنے کا طریقہ بتایا۔ اس کے علاوہ اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔