دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں)کے تحت 7دسمبر 2021 ءبروز منگل اسلام آباد جھنگی سیداں میں کفن دفن اجتماع کا ا نعقاد ہواجس میں کم و بیش 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے شریعت کے مطابق غسل میت دینے اور کفن پہنانے کا عملی طریقہ سکھایا۔ مزید اسلامی بہنوں کو کفن دفن کی تربیت لیکر ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭اسی طرح شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں)کے تحت کراچی ریجن گوادر زون حب کابینہ کے علاقے جام کالونی میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

٭دوسری جانب دعو ت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 6 دسمبر 2021ء بروز پیر لیاقت آباد کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو کفن دفن اجتماع منعقد کرنے کے متعلق نکات بتائے اور کارکردگی شیڈول بروقت جمع کروانے کا ذہن دیا نیز ماتحت کے ساتھ مدنی مشورہ کرنے کا ہدف دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔