اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 6دسمبر 2021ء کو اسلام آباد ریجن میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کاانعقاد کیا گیا جس میں ریجن اور زون سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ کے دینی کام کرنے کے حوالے سے اہم مدنی پھول بتائے اور انہوں نے ماہانہ کارکردگیوں کے متعلق کلام کرتے ہوئے کارکردگی شیڈول کے حوالے سے رہنمائی کی نیز ہر کام میں وقت پر سینڈ کرنے کوترجیح دی جائے اس کا ہدف دیا ۔ اس کے علاوہ جائزہ فارم پر بھی مکمل فالو اپ کی ترغیب دلائی۔