پارسا
سٹی اور محمودہ د آباد کابینہ بلوچ کالونی میں کفن دفن تر بیتی اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی
بہنیں)کے
تحت 29 نومبر2021 ء کو کراچی ساؤتھ زون 1 رنچھوڑلائن کابینہ ڈویژن
سولجر بازار پارسا سٹی میں کفن دفن تر بیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 9اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے غسل میت دینے، کفن پہنانے اور بچھا نے کاعملی طریقہ
بتاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو پانی کے اسراف سے بچنے کا ذہن دیا نیز مستعمل پانی کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں ۔
٭دوسری
جانب دعوت اسلامی شعبہ کفن دفن کے تحت 30 نومبر 2021 ء کو کراچی ریجن ساؤتھ زون 1
محمودہ د آباد کابینہ بلوچ کالونی میں غسل دینے اور کفن پہنانے کا تربیتی
سیشن ہوا اس دوران ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے کفن دفن کے حوالے سے تربیت کی ۔اس میں 40 اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی انہوں نے تأثرات دیتے ہوئے کہا کہ اس
طرح کی تربیتی کلاسز ہوتی رہنی چاہیے۔